اڈپی3ستمبر (ایس او نیوز) اندرالی کے قریب واقع پٹرول بنک کے پاس پیش آنے والے دو موٹر سائیکلوں کے تصادم میں پچھلی سیٹ پر سوار ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
حادثے میں ہلاک ہونے والے عمر رسیدہ شخص کا نام بھاسکر شیٹی (۶۷سال) بتایا جاتا ہے جو حادثے کا شکار ہونے والی اپنے بیٹے کی موٹر سائیکل کی پچھلی سیٹ پر سوارتھا۔ بتایا گیا ہے کہ ایک موٹر سائیکل سوار نے بغیر سگنل دئے اچانک اپنی بائک کو پٹرول بنک کی طرف موڑ دیا تو بھاسکر شیٹی کا بیٹا اپنی بائک پر قابو نہیں رکھ پایا اور زبردست تصادم ہوگیا۔
بھاسکرشیٹی کے سر میں گہری چوٹ کی وجہ سے اس کو کے ایم سی اسپتال منی پال میں داخل کیا گیا تھا۔جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اس نے دم توڑدیا۔ بھاسکر کا بیٹا بھی حادثے میں زخمی ہوگیا ہے جس کا علاج اسپتال میں کیا جارہاہے۔منی پال پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔